پھر بھی یہ دل پاکستانی ہے
Poet: Said Wali Shah Adil By: Said Wali Shah, Peshawarبجلی ہے نہ گیس ہے نہ پانی ہے
پھر بھی یہ دل پاکستانی ہے
آٹا ہے نہ روٹی ہے نہ چینی ہے
برگر پہ گزارہ، ہے پھیکی چائے پینی
مر گئے غریب اتنی گرانی ہے
پھر بھی یہ دل پاکستانی ہے
ہاکی اپنا قومی کھیل
کرکٹ ہے سرکاری کھیل
اور سیاست پارلیمانی ہے
پھر بھی یہ دل پاکستانی ہے
مر گئے دھماکے میں کچھ
کچھ مر گئے آپریشن میں
بتا یہ کس کی نادانی ہے
پھر بھی یہ دل پاکستانی ہے
More General Poetry






