Add Poetry

پھر جنازہ دُھوم سے نِکلا ہے کچھ ارمانوں کا

Poet: Ishrat Iqbal Warsi By: Mohammad Iqbal Ishrat Warsi, mirpurkhas

جِس کو پالا تھا بڑے نازوں سے اُسکے باپ نے
خُوب بدلہ دے گئی وہ اُس کے سب اِحسانوں کا

ماں کی ممتا بھائیوں کی چھاؤں کو وہ بُھول کر
ہوگئی آزاد دے کر بار کتنے طَعنوں کا

کل نِکل کر پھر اک بچی اپنے گھر سے چَل پڑی
پھر جنازہ دُھوم سے نِکلا ہے کچھ ارمانوں کا

کون عشرت وارثی ماں باپ کو رُسوا کرے
یہ طریقہ لگتا ہے اغیار کا شیطانوں کا

Rate it:
Views: 434
26 Dec, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets