پھول کیوں نہیں کہتا
Poet: Farkhanda Rizwi By: Shazia Hafeez, Attockکیوں
جلتے ہوئے صحرا سے گزری ہوں
کیوں کوئی سہارا نہیں دیتا
مدت سے
خاموش خاموش سی ہوں
اس دریا میں
وہ پتھر کیوں نہیں پھینکتا
کبھی دریچے
میں کھڑی ہوتی ہوں
تو وہ چہرہ ہی کیوں نہیں
دیکھائی دیتا
اس کی راہ پہ چلتی ہوں
تو وہ آواز کیوں نہیں دیتا
اپنی سانسوں میں
خوشبو بسا کر
اس کے آنگن میں اترتی ہوں
تو وہ مجھے
پھول کیوں نہیں دیتا
More Sad Poetry






