Add Poetry

پھولوں کا کیا ہوگا؟

Poet: Perveen Shakir By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

سُنا ہے
تتلیوں پر پھر کوئی حد جاری ہوتی ہے
اگر گُل قند ہی شہد کی سب مکّھیوں کے گھر پہنچ جائے
تواُن کو گُل بہ گُل آوارہ گردی کی ہے حاجت کیا
ہوا کی چال بھی کچھ نامناسب ہوتی جاتی ہے
سو تتلی اورمکھی اور ہوا
نامحرموں سے دُور رکھی جا رہی ہیں
مگر یہ بھی کوئی سوچے
کہ پھر پھولوں کا کیا ہو گا
چمن میں ایسے کتنے پھول ہوںگے
کہ جو خود وصل اورخود بارآور ہوں

ِ

Rate it:
Views: 271
01 Nov, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets