پہلی نظر
Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hillدنیا سے سروکار نہ اپنی خبر مجھے
بس یاد ہے وہ پیار کی پہلی نظر مجھے
شاید میں انکی ذات کا بچھڑا وجود ہوں
یوں جھک کے مل رہے ہیں یہ ویراں شجر مجھے
طوفان بن کے ٹوٹ پڑی سر پھری ہوا
وہ نقش کر رہا تھا ابھی ریت پر مجھے
ممکن ہے تیری تجھ سے ملا قات کرا دوں
فرصت ملے تو دیکھ کبھی ڈوب کر مجھے
میں اشک بن کے آپکے قدموں میں پڑا تھا
پلکوں پہ ڈھونڈتی رہی باد سحر مجھے
More Sad Poetry






