Add Poetry

پہلے تو نہیں تھا اِس سال ھو گیا ہے

Poet: Sohail Abbas By: Muhammad Sohail Abbas, Kot Sultan(Layyah)

پہلے تو نہیں تھا اِس سال ہو گیا ہے
دیکھو اب میرا کیا حال ہو گیا ہے

دوستی، محبت اور وفا، خلوص
سب چیزوں کا یہاں کال ہو گیا ہے

بڑی بے چینی و بے قراری ہے
جینا اب کہ محال ہو گیا ہے

بینا ہو کے بھی نابینا ہو گیا ہوں
اس قدر تاریکی کا جال ہو گیا ہے

کب کی یہاں تو برف سی جمی ہے
دل بھی میرا شُمال ہو گیا ہے

بہت دن ہوئے اُس کی یاد سے ملے بھی
کوچہءِ دل و جاں میں کمال ہو گیا ہے

Rate it:
Views: 397
11 Nov, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets