پہلے پہل تقلید کا آغاز سیکھا
Poet: UA By: UA, Lahoreپہلے پہل تقلید کا آغاز سیکھا
رفتہ رفتہ پھر اپنا انداز سیکھا
ٹوٹے ٹوٹے منتشر لفظوں کو
جوڑا نغمہ لکھا سر ساز سیکھا
آداب و تسلیم بجا لانے کے بعد
کیسے بنتے ہیں بندہ نواز سیکھا
شکستہ پر کیونکر یکجا ہو تے ہیں
کیسے ہوتی ہے اونچی پرواز سیکھا
عظمٰی ہم نے خاموشی سے ہی آخر
ہونٹوں پہ لانا دل کی آواز سیکھا
More General Poetry







