پہلے کسی محبوب سےآشنائی ہوتی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMپہلےکسی محبوب سےآشنائی ہوتی ہے
دونوں کہ درمیاں محبت انتہائی ہوتی ہے
پھر بات بات پہ ان میں لڑائی ہوتی ہے
پھر جلد ہی دونوں میں جدائی ہوتی ہے
ان کےساتھ کچھ یوں برائی ہوتی ہے
دنیا کےسامنےجگ ہنسائی ہوتی ہے
جس نےکسی کی محبت آزمائی ہوتی ہے
میٹھی باتوں میں نہ آنا یہ دھائی ہوتی ہے
دونوں کی زند گی کی یہ کمائی ہوتی ہے
نصیب میں عمر بھرکی تنہائی ہوتی ہے
کہتے ہیں وہی مرد سچا عاشق ہوتا ہے
جس نےگھراورباہروالی سےبنائی ہوتی ہے
کچھ ایسےبھی مقدر کےمارےہوتےہیں
جن کےنصیب میں اپنی ہمسائی ہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






