پیار سے سینہ چھِل جاتا ہے

Poet: Arbab Bazmi By: Arbab Bazmi, More Eminabad Gujranwala

پیار سے سینہ چھِل جاتا ہے
نفرت سے پھر سِل جاتا ہے

حادثہ ہوتا ہے جب کوئی
اندر سارا ہل جاتا ہے

دیکھوں سُکھ کا سپنا جب بھی
بیٹھ مِرا یہ دِل جاتا ہے

دِل جھومتا گاتا ہے بزمی
دُکھ نیا جب مل جاتا ہے

Rate it:
Views: 474
07 Jun, 2011