Add Poetry

پیار کے قصے اب پرانے ہو گئے ہیں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

پیار کے قصے اب پرانے ہو گئے ہیں
ہمیں رسوا ہوئے زمانے ہو گئے ہیں

تھے گامزن ہم بھی پیار کی راہوں پر
اب وہ رستے انجانے ہو گئے ہیں

ان سے بچھڑے مدت گزر گئی ہے
وہ اب بڑے بیگانے ہو گئے ہیں

کھلے تھے پھول کبھی آنگن میں
اب چمن سارے ویرانے ہو گئے ہیں

ایک خوبصورت وقت گزر گیا ان کے ساتھ
وہ پیار کے لمحے اب افسانے ہو گئے ہیں

Rate it:
Views: 689
09 Jun, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets