اردو ہے مرے دیس کی عظمت کی علامت
اردو ہے مرے دیس کے ماضی کی امانت
اردو میں ہے پوشیدہ مرے دیس کی تقدیر
اس قوم کی اردو سے ہے اقوام میں توقیر
کس شان سے ہوتا ہے خیالات کا اظہار
اردو ہے مرے دیس کا سرمایہ افکار
یک جہتی و تعمیر کی اردو سے علامت
اردو میں ہے شیرینی و تاثیر و ملاحت
الفاظ طرح دار کا اردو ہے سفینہ
اردو ہے مرے دیس کا انمول خزینہ