Add Poetry

پیارے پاپا جلدی آنا

Poet: Chohan By: M Yasir Chohan, karachi

دیکھو اک لاش پڑی ہے لہو میں لتھڑی
خاک آلودہ سی بکھری بکھری

غیر یا اپنا کون ہے جانیں
آؤ دیکھو اور پہچانیں

نقش مٹا ڈالے گولی نے
رنگت خون میں ڈوب گئی ہے
جیب ٹٹولو کیا رکھا ہے

یہ دو خون سے تر گجرے ہیں
دس دس کے دو نوٹ رکھے ہیں

ہاتھ جو نیچے دبا ہوا ہے
اسکی سخت گرفت میں کیا ہے

شاید ہے اسکول کا بستہ
یہ ایک پرچہ خط ہے شاید

ٹوٹھی پھوٹی سی اردو میں
رنگین پینسل کے رنگوں سے لکھا ہوا ہے

آج جو بھولے بستہ میرا
آپ سے کٹی ہو جائے گی

ٹافی اور بسکٹ بھی لانا
پیارے پاپا جلدی آنا
پیارے پاپا جلدی آنا

Rate it:
Views: 536
21 Jan, 2010
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets