پیکر خیال
Poet: UA By: UA, Lahoreآنکھوں میں پیکر یال دیکھ کر
کیا کیا ہو صورت جمال دیکھ کر
پوچھتے ہو کیا کیسے اور کیوں
کس نے کیسا اثر لیا کیا دیکھ کر
نظریں چرانے لگا آج چاند کیوں
میری نظر میں عکس ماہتاب دیکھ کر
چاندنی پڑنے لگی ہے ماند کیوں
اجالوں جیسی تیری رنگت دیکھ کر
پھولوں سے خوشبو اڑنے لگی کیوں
تیرے وجود کی بھینی خوشبو دیکھ کر
ابھی ہے رات باقی ستارے سو گئے کیوں
ستاروں سے روشن تیری آنکھیں دیکھ کر
رات کا چمن مہکنے لگا کیوں
پھولوں سے حسیں تیرا سراپا دیکھ کر
عظمٰی یہ نم آنکھیں مسکرانے لگی کیوں
آنکھوں میں مجسم پیکر خیال دیکھ کر
More General Poetry






