ملتے ہیں جب سندھی پنجابی بلوچی اور پٹھان
تب بنتا ہے یہ ہمارا پیارا پاکستان
اس کے بنا کوئی حیثیت نہں ہے ہماری
جہاں بھی جائیں اسی سے ہوگی ہماری پہچان
اسے تھام کے رکھنا کہیں کھو نہ جائے ہم سے
لیا ہے ہم نے اسکو کتنی جانیں کر کے قربان
لڑتے ہیں ہم کیوں آپس میں بہکاوے میں آکے
جب ایک خدا ایک رسول اور ایک ہے قرآن
دنیا کی کوئی طاقت ہم کو کر سکتی نہں مسمار
اگر ہم بن جائیں چار دل ایک جان