Add Poetry

چاروں اور روشنی ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہیں سوچوں تو میرے چاروں اور روشنی ہو
تمہیں دیکھوں تو میرے چاروں اور روشنی ہو

تمہارے خواب میری نیندیں چَرانے آئے
تمام رات میرے چاروں اور روشنی ہو

تمہارا ساتھ میری زندگی کے ساتھ رہے
تو میری زندگی میں چاروں اور روشنی ہو

تمہارا نام میرے نام سے وابستہ رہے
ہر ایک گام میرے چاروں اور روشنی ہو

تمہارا نام لے کے جان سے گزر جاؤں
قبر کی رات میرے چاروں اور روشنی ہو

تمہیں سوچوں تو میرے چاروں اور روشنی ہو
تمہیں دیکھوں تو میرے چاروں اور روشنی ہو

Rate it:
Views: 290
13 Sep, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets