چاند رات ابر اور آسماں

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ چاند رات ابر اور آسماں
زمیں فلک ستارے یہ جہاں

مسکراتا چاند ستاروں کے درمیاں
جگمگا رہے ہیں زمین اور آسماں

دیکھنے کو آن پہنچا یہ سماں
بادلوں کا منچلا سا اک کارواں

دیکھتے ہی دیکھتے کرنے لگا
بادلوں کا پردہ چاند کو نہاں

اور بھی سہانا ہوا یہ سماں
دل کو لبھایا یہ سہانا سماں

کہنے لگی دل کی نظر یہ دیکھ کر
کیا خوب قدرت نے بنایا یہ جہاں

یکجا ہیں چاند رات ابر آسماں
زمین فلک ستاروں کا کارواں

Rate it:
Views: 884
29 Mar, 2009