Add Poetry

چاند نہیں کہنا

Poet: Syed Hasan Askari Sahar Abidi By: Syed Hasan Askari Sahar Abidi,

ایک ہی بات سحرؔ بس مجھ کو
سب ماؤں سے کہنی ہے
پیار میں اپنے بیٹوں کوسب کچھ کہنا
لیکن ، دیکھو
ان کو چاند نہیں کہنا
میری ماں بھی پیار سے اکثر
مجھ کو چاند کہا کرتی تھی
وقت کی بات منہ سے نکلے
لفظ امر ہو جاتے ہیں
ماں نے مجھ کو چاند کہا تھا
آخر کو میں چاند بنا
اور ․․․․․․ چاند کی قسمت میں
راتوں کی نیند نہیں ہوتی
 

Rate it:
Views: 474
15 Jun, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets