چاند کو دیکھیں

Poet: Ibneadham By: Ibneadham, sialkot

ہم دور ہیں پر رابطہ بنائے رکھتے ہیں
ادھر وہ چاند کو دیکھیں ادھر ہم چاند کو دیکھیں

دانستہ جو محفل میں اٹھائیں رخ سے وہ پردہ
زمانہ ان کو دیکھے ہے مگر ہم چاند کو دیکھیں

اسے آنا بھی ہے جانا بھی ہے وقت مقرر پہ
خواہش تو ہے شام و سحر ہم چاند کو دیکھیں

Rate it:
Views: 587
10 May, 2008