چاہت کی بات نہ کر
Poet: UA By: UA, Lahoreپھر یاد کسی کی آئی ہے
میری آنکھ بھر آئی ہے
پہلے سپنوں کی بستی تھی
اب چاروں طرف تنہائی ہے
شب کے اندھیروں میں ڈوبی
بے نور میری بینائی ہے
لیکن اس دل نے چاہت کی
اب تک قندیل جلائی ہے
عظمٰی چاہت کی بات نہ کر
ان باتوں میں رسوائی ہے
More General Poetry







