چاہت کے گیت
Poet: UA By: UA, Lahoreان کی گلیوں میں آتے جاتے ہیں
ان کی چاہت کے گیت گاتے ہیں
ان کی راہوں سے گزرنے والے
میری آنکھیں بھی لئے جاتے ہیں
مجھ کو آکر تیری اداؤں کے
قصے وہ بارہا سناتے ہیں
وہ تیرا ہنسنا بولنا چلنا
اک نئے ڈھنگ سے بتاتے ہیں
اور ہم ساتھ ساتھ رہ کر بھی
راز دل خود سے بھی چھپاتے ہیں
میری دھڑکن میں جو دھڑکتے ہیں
اپنے خوابوں میں انہیں پاتے ہیں
ہم تیرے انتظار میں شب بھر
اپنے دل کا دیا جلاتے ہیں
آ کے جلوہ ہمیں دکھا جاؤ
چاند بن عید کب مناتے ہیں
تم ہی میری صدا نہیں سنتے
ہم تو اکثر تمہیں بلاتے ہیں
تیرے آنے کی خبر سنتے ہی
ہم تو ہر غم کو بھول جاتے ہیں
تیرے دل کو لبھانے کی خاطر
نت نئے گیت گنگناتے ہیں
عظمٰی کب تک یہ راز راز رہے
وہ جو ہم روز ہی دہراتے ہیں
More General Poetry






