چاہیے تھا

Poet: Jhun Eliya By: Wajid Imran, Pirmahal

کب اُس کا وصال چاہیے تھا
بس ایک خیال چاہیے تھا

کب دل کو جواب سے غرض تھی
ہونٹوں کو سوال چاہیے تھا

شوق ایک نفس تھا اور وفا کو
پاسِ مہ و سال چاہیے تھا

ایک چہرہ سادہ تھا جو ہم کو
بے مثل و مثال چاہیے تھا

ایک کرب میں ذات و زندگی ہیں
ممکن کو محال چاہیے تھا

میں کیا ہوں بس اک ملالِ ماضی
اُس شخص کو حال چاہیے تھا

ہم تم جو بچھڑے گئے ہیں ہم کو
کچھ دن تو ملال چاہیے تھا

Rate it:
Views: 354
18 Aug, 2010