Add Poetry

چلتے چلتے تھک گیا

Poet: UA By: UA, Lahore

چلتے چلتے تھک گیا ہوں خار زار میں
میرے قدم بڑھنے لگے تیرے دیار میں

کہنے کے لئے زندگی ہر گام رواں ہے
ساکن ہے اک جگہ پر جیسے مزار ہے

بے نور سویرے ہیں شامیں اداس ہیں
ہم جی رہے ابھی تک اندھیرے غار میں

اب کون سنائے ہمارے دل کی داستاں
اپنے وجود کا تو ہر اعضاء بیمار ہے

راتوں میں جاگ جاگ کے سونا بھلا دیا
آنکھوں میں رتجگوں کا جاگا خمار ہے

عظمٰی تمام عمر یہی سوچتے گزر گئی
وہ کون ہے جو اپنے لئے بیقرار ہے

Rate it:
Views: 1054
27 Apr, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets