چلنے دیں جیسے کام چلتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

چلنے دیں جیسے کام چلتا ہے
کم سے کم دل میرا سنبھلتا ہے
دِل کی بربادیوں کا قصہ ہو
زندگی کا کوئی بھی حصہ ہو
دِل یہ کہتا ہے سب عیاں کر دوں
کیسے بھی ہو یہ سب بیاں کر دوں
خامشی روح کو تڑپاتی ہے
تشنگی جان کو جلاتی ہے
ایسے میں اِن کو روکنا مشکل
سب خیالوں کو ٹوکنا مشکل
لفظ در لفظ اترتے ہیں جب
خامہ سے ورق پہ چلتے ہیں جب
موتیوں کی طرح بکھرتے ہیں
میری مرضی سے کب ٹھہرتے ہیں
لفظوں میں یہ سمونا پڑتے ہیں
اِک لڑی میں پرونا پڑتے ہیں
شعروں نظموں غزل میں ڈھلتے ہیں
تب کہیں جا کے یہ سنبھلتے ہیں
ساتھ ہی میرا دل سنبھلتا ہے
کم سے کم دِل میرا سنبھلتا ہے
چلنے دیں جیسے کام چلتا ہے
 

Rate it:
Views: 358
26 Aug, 2013