Add Poetry

چلو درد دل کی دوا ڈھوںڈھتے ہیں

Poet: اسد رضا۔۔ By: ASAD, MPK

چلو درد دل کی دوا ڈھوںڈھتے ہیں۔
ابن مریم سا کوئی مسیحا ڈھوںڈھتے ہیں۔

ڈوبا جا رہا ھے پیار کا سفینہ اپنے۔
کوئی چارہ کشائی نا خدا ڈھوںڈھتے ہیں۔

پیار حقیقت ھے جب کوئی خواب نہیں۔
پھرعقل کے اندھے کیا ڈھوںڈھتے ہیں؟

یہیں کہیں پڑا ہوگا جگر کے پاس
تھوڑا صبر دل! ابھی ذرا ڈھوںڈھتے ہیں۔

سنا ھےاسکو ضرورت ھے بھروسہ مند کی
شاید اس لیے وہ اہل وفا ڈھوںڈھتے ہیں۔

وہ جنکو جینے سے کوئی مطلب نہ ہو۔
وہ اکثر موت کا راستہ ڈھوںڈھتے ہیں۔

Rate it:
Views: 293
27 Jun, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets