چلو چل کے دیکھتے ھیں
Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharifچلو چل کے دیکھتے ہیں
 سفر کر کے دیکھتے ہیں
 
 منزل کی خبر نہیں
 راستوں سے پوچھ کے دیکھتے ہیں
 
 مایوسیوں کی سیاہ رات میں
 امید کا چراخ جلا کے دیکھتے ہیں
 
 سودا جو من میں ہے سمایا
 اس کو سوا کر کے دیکھتے ہیں
 
 چلو تو سہی اے آوارہ قدموں
 راہوں کے حوصلوں کو دیکھتے ہیں
 
 بہت دن ہوے آزمائے ہوئے
 خود کو پرکھ کے دیکھتے ہیں
More General Poetry






