چندہ کے پیچھے چاندنی چلے

Poet: UA By: UA, Lahore

جو میرے ساتھ ساتھ چلے چاندنی تلے
کوئی ایسا ہمسفر ملے اس روشنی تلے

آگے چاند چندہ کے پیچھے چاندنی چلے
اے رات انہیں دیکھ کر کیوں تیرا دل جلے

اے چاندنی پیغام میرے چاند کو دے آ
کوئی تیرا منتظر ہے کھلے آسماں تلے

دل و نگاہ منتظر ہیں تنہائی کی شب میں
بیٹھا ہے چاند کے لئے کوئی چاندنی تلے

سرشام سے جس کی راہوں میں ہیں
وہ چاند کب آئے گا نظر چاندنی تلے

Rate it:
Views: 504
16 Jan, 2009