چوٹ دل پہ جو لگی ہے
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okaraچوٹ دل پہ جو لگی ہے وہ دکھاوں کیسے
زخم گہرا ہے زمانے سے چھپاوں کیسے
تم جو خوش ہو کسی غیر کے ہمراہ چل کر
پھر تمھیں درد دل کا میں سناوں کیسے
کوئی جو محرم و ہمراز نہیں ہے اپنا
داستاں اپنی پھر زمانے کو بتاوں کیسے
وہی شامیں جو تیرے سنگ گزاری میں نے
یاد آتی ہیں بہت دوست انہیں بھلاوں کیسے
تیری یاد آئی تو بھر آئیں میری آنکھیں واجد
اب ان اشکوں کو میں پلکوں پہ سجاوں کیسے
More General Poetry






