چوٹ کھائے ہیں مگر آہ بھی نہیں کرتے
Poet: UA By: UA, Lahoreچوٹ کھائے ہیں مگر آہ بھی نہیں کرتے
دل جو چاہے تو کبھی واہ بھی نہیں کرتے
میرے درویش سخاوت کے تیری کیا کہنے
ایسی فیاضیاں تو شاہ بھی نہیں کرتے
وہ بھی کیا خوب ہیں گمنامیوں کے شائق ہیں
لوگ جانیں انہیں یہ چاہ بھی نہیں کرتے
ایک انوکھا سا تعلق ہمارے درمیاں ہے
توڑتے بھی نہیں نباہ بھی نہیں کرتے
کتنی حسیں یادوں کے مینارے عظمٰی
گر بناتے نہیں تباہ بھی نہیں کرتے
More Sad Poetry






