چھوٹے پردے پہ جھلک
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamبڑی پیاری بزم سجاتی تھی وہ
اسی لیے میرے دل کو بھاتی تھی وہ
اس کے آگے چاند بھی ماند پڑ جاتا تھا
جب چھوٹے پردے پر جھلک دکھلاتی تھی وہ
میرا تو سارا گھر منور ہو جاتا تھا
جب اپنے پیارے انداز سے مسکراتی تھی وہ
ریڈیو ٹی وی پہ بہت شہرت ملی اسے
اس کے باوجود بھی کبھی نہ اتراتی تھی وہ
ہوا کے دوش پہ جلد ہی بات ہوجاتی تھی
اور میزبانوں کی طرح نہ لٹکاتی تھی وہ
More General Poetry






