چھوڑا تنہا راہ میں حیران ہم کو
Poet: عرفان By: Aqib, Lahoreچھوڑا تنہا راہ میں حیران ہم کو
سب نے سمجھا فالتو سامان ہم کو
سنگ پہلے زندگی کا خواب دیکھا
کر دیا پھر خواب پر قربان ہم کو
جان لینے کے طریقے اور بھی تھے
میرے قاتل نے کہا بس جان ہم کو
کل تلک جو راہ میں بچھتی رہی ہیں
آج وہ نظریں کہیں انجان ہم کو
کب ہوں رتبہ، بادشاہت کا میں طالب
مان لیجے صرف بس انسان ہم کو
اس محبت سے میں اب تھکنے لگا ہوں
ڈھونڈ لے کوئی نیا امکان ہم کو
ہم تری خاطر ہیں اترے جنتوں سے
اے زمیں تو غور کر ، پہچان ہم کو
شوق سے لکھے فسانہ ہم کو ابرک
دے مگر کردار اب آسان ہم کو
More Sad Poetry






