Add Poetry

ڈر لگتا ہے

Poet: Dr. Masood Mehmood Khan By: Dr. Masood Mehmood Khan, Perth, Australia

حشر سامانیِ حالات سے ڈر لگتا ہے
جانے كیا بات ہے ہر بات سے ڈر لگتا ہے

نہ تو افلاس كا ڈر ہے نہ فقیری سے گریز
تنگ دامانی افكار سے ڈر لگتا ہے

دستِ قاتل نظر آ جائے تو ڈرنا كیسا
ہاتھ خفیہ ہو تو پھر ہاتھ سے ڈر لگتا ہے

جسكے پردے میں سما جائے ہر ایک رنگ و جمال
ایسی تاریک سیاہ رات سے ڈر لگتا ہے

گھات غیروں نے لگائی ہو تو ڈرنا كیسا
اپنے ہاتھوں سے لگی گھات سے ڈر لگتا ہے

جان تو قرض ہے لے جائے گا جس كی ہوگی
ہار دل كی نہ ہو اس بات سے ڈر لگتا ہے

ساتھ چلتے رہیں اخلاص كا ایک بندھن ہو
عہد و پیمان كی ہر بات سے ڈر لگتا ہے

وہ مسل ہی نہ دیں خوش فہمی كا نازک سایہ پھول
ان كے آوارہ خیالات سے ڈر لگتا ہے

بات سیدھی ہو تو معمول كی لگتی ہے مسعود
بات میٹھی جو ہو اس بات سے ڈر لگتا ہے

Rate it:
Views: 508
03 Feb, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets