ڈھال
Poet: Safeer Abbas Safeer By: Safeer Abbas, Sialkotاٹھی انگلیاں مجھھ پر تو وہ ڈھال بن گیا
بے کمال تھا وہ با کمال بن گیا
وار مجھ پر ہوئے وہ سہتا رہا
خون اسکا پانی کیطرح بہتا رہا
آہ منہ سے نکلی نہ چہرے پہ آیا شکن
مثال نہ ہو جسکی ایسا بے مثال بن گیا
مجرم میں سزا اسکو ملی
عیب میرے چھپے جو زبان اسکی سلی
رخ بدل دیا میری زندگی کا جس نے
وہ خود میرے لیے اک سوال بن گیا
اٹھی انگلیاں مجھ پر تو وہ ڈھال بن گیا
بے کمال تھا وہ با کمال بن گیا
More Love / Romantic Poetry






