کئی بار چاہا کہ
Poet: Rafia mazhar By: Rafia Mazhar, M.b.dinکئی بار چاہا کہ 
 اک پل میں 
 ختم کر دوں ساری دوریاں
 مٹادوں سارے فاصلے
 خود پہ چڑھایا ہوا اجنبیت کا
 خول اتار کے پھینک دوں
 سنا دوں وہ سارے خواب
 جواس کے لیے دیکھے ہیں
 دکھا دوں وہ سارے لفظ
 جو دل سے کاغذ پہ اتارے ہیں
 بتادوں وہ ساری باتیں 
 جو اک مدت سے دل میں چھپا رکھی ہیں
 مگر پھر مجبوریاں
 بیڑیاں بن گئیں
 
  
More General Poetry






