Add Poetry

کاش

Poet: Rukhsana Noor By: Shazia Hafeez, Attock

مجھے اُس دیس لے جاؤ مجھے اُس دیس لے جاؤ
جہاں بے رنگ بھیگیں پیار میں رنگدار ہو جائیں

جہاں نظریں ہی پیکر کو بنا دیں خوبصورت اور
اندھیرے میں کرن خوشبو کی مانند پھیلتی جائیں
مجھے اُس دیس لے جاؤ مجھے اُس دیس لے جاؤ

جہاں پر بدلیاں دھیمے سروں میں گنگناتی ہوں
جہاں پہ روشنی اور رنگ کی بارش اترتی ہو

جہاں سب درد کی جھیلیں بھی ہنسی مسکراتی ہوں
مجھے اُس دیس لے جاؤ مجھے اُس دیس لے جاؤ

جہاں سورج تمازت چھاؤں چادر سے لپٹ جائے
جہاں صحرا بھی ساحل کی طرح پانی میں ڈوبا ہو

جہاں اظہار بھی خاموشی کی سب زبانوں میں
مجھے اُس دیس لے جاؤ مجھے اُس دیس لے جاؤ
مجھے اُس دیس لے جاؤ مجھے اُس دیس لے جاؤ

Rate it:
Views: 895
10 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets