کاش ایسا ہو کہ ہم۔۔۔
Poet: UA By: UA, Lahoreکاش ایسا ہو کہ ہم اکدوسرے کے ساتھ ہوں
آسماں پہ بزم انجم میں ہماری بات ہو
اس زمیں پر ہوں گلوں کے کارواں سر بستہ دم
آسماں پہ نور کی بکھری حسیں برسات ہو
جس میں ڈوبے اور مہکے مہکے سے جذبات ہوں
کاش ایسا ہو کہ ہم اکدوسرے کے ساتھ ہوں
آسماں پہ بزم انجم میں ہماری بات ہو
دور تک نگاہ میں رنگیں نظارے کو بکو
اور ہر منظر کو ہو جیسے ہماری جستجو
کوئل کی کوک میں سنائی دے ہماری گفتگو
ہوئی ہمارے درمیاں خاموشی سے جو بات ہو
اس کی حمایت میں نظارے بھی ہمارے ساتھ ہوں
کاش ایسا ہو کہ ہم اک دوسرے کے ساتھ ہوں
آسماں پہ بزم انجم میں ہماری بات ہو
More General Poetry






