Add Poetry

کاش حوصلہ مجھے دیتا

Poet: Usman Tarar By: Usman Tarar, Hafizabad

کاش حوصلہ مجھے دیتا کوئی تنہائی میں آ کر
روتی رہی میری تقدیر مجھے گلے سے لگا کر

اسے بھولنا چاہوں تو بڑھ جاتی ہے بے چینی
نہ جانے وہ کہاں کھو گیا مجھے خواب دکھا کر

اب مقدمے کو لڑنے کی سکت مجھ میں نہیں ہے
اے منصف مجھے سزا دے یا مجھ کو رہا کر

میری لمبی ہے مسافت اور انجانے ہیں رستے
تو نے ساتھ نہیں دینا تو دعائیں تو دیا کر

غیر تو خاموش ہیں میری بربادی پہ لیکن
کتنا خوش ہے میرا قبیلہ میرے خیمے کو جلا کر

Rate it:
Views: 933
09 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets