کاغذی پرندوں کے پر بناتاہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کاغذی پرندوں کےپر بناتا ہوں
پھر ان کے لیےشجر بناتا ہوں

میری طرح جو زندہ دل ہیں
ان کومیں اپنا ہمسفر بناتا ہوں

جودکھی دلوں کو تسکین بخشیں
اشعار سےایسےگوہربناتا ہوں

جوہرآنکھ کو ٹھنڈک پہنچائیں
تخیل سےایسےمنظربناتا ہوں

اپنی چاہت کا تاج محل بنانا ہے
پہاڑ کاٹ کرسنگ مرمربناتاہوں

Rate it:
Views: 444
06 Aug, 2012