Add Poetry

کام کی باتیں

Poet: Muhammad Mashhood Ahmad By: Muhammad Mashhood Ahmad, Dera Ghazi Khan

کچھ کام کرتے ہیں، کچھ باتیں کرتے ہیں
اور کچھ وہ ہیں کہ کام کی باتیں کرتے ہیں

اور میں تو خود کو انہی لوگوں میں شمار
کرتا ہوں جو کام کی باتیں کرتے ہیں

پہلے کرو تم کام اور پھر کرو آرام
پھر اس کے بعد کام کی بات کرتے ہیں

جو پڑھتے لکھتے ہیں اور محنت کرتے ہیں
وہی لوگ ہی تو کام کی باتیں کرتے ہیں

محنت نہیں کرتے جو کام نہیں کرتے
کرتا نہیں دماغ کام ایسے لوگوں کا

ان کے دماغ میں پکتا ہی رہتا ہے
خیالی پلاؤ بس، وہ باتیں کرتے ہیں

یہ دنیا عالمِ اسباب ہے سن لو
یہاں کام کرتے ہیں نہ کہ باتیں کرتے ہیں

مشؔہود زندگی میں کام عظیم کر
کہے نہ کوئی کہ آپ بس باتیں کرتے ہیں

Rate it:
Views: 441
25 Dec, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets