کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتے

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتے
کسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے

سنگار دان میں رہتے ہو آئینے کی طرح
کسی کے ہاتھ سے گر کر بکھر گئے ہوتے

غزل نے بہتے ہوئے پھول چن لئے ورنہ
غموں میں ڈوب کر ہم مر گئے ہوتے

عجیب رات تھی کل تم بھی آ کر لُوٹ گئے
جب آگئے تھے تو پل بھر ٹھہر گئے ہوتے

بہت دنوں سے ہے دل اپنا خالی خالی سا
خوشی نہیں تو اُداسی سے بھر گئے ہوتے

Rate it:
Views: 538
23 Dec, 2011