کبھی خنجر تو کبھی تلوار سے بات کرتا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMوہ میرے ساتھ بڑے پیارسےبات کرتا ہے
کبھی خنجر تو کبھی تلوارسےبات کرتا ہے
کئی بار اس کی ڈانٹیں سن کر یوں لگتا ہے
جیسےمجھ سے کوئی تھانیدار بات کرتاہے
اب توا یسےمخاطب ہوتا ہے وہ مجھ سے
جیسےڈاکٹر کسی بیمارسے بات کرتا ہے
کئی دن سےمجھےیہ پریشانی رہتی ہے
کےاب وہ کیوں اتنےپیار سےبات کرتاہے
کچھ دنوںسےبڑا مزہ آتا ہےبات کرکے
لگتا ہےجیسے یار سے یاربات کرتا ہے
More General Poetry






