Add Poetry

کبھی دل ہی ٹوٹا بہت چوٹ کھائی

Poet: عبدالحفیظ اٹر By: عبدالحفیظ اٹر, Mumbai, India

کبھی دل ہی ٹوٹا بہت چوٹ کھائی
کسی سے کبھی ہم نے قربت بڑھائی

رہے صبر کرتے ہی ہر چوٹ پر ہم
نہ کی ہم نے اب تک کبھی لب کشائی

بجھا سا ہے دل نہ کوئی آرزو ہے
نہ تو کوئی حسرت نہ ہی دلکشائی

یہ زخموں سے تو چور دل ہو چکا ہے
نہیں ہے جہاں میں ہی اس کی دوائی

رہی برق گرتی ہمارے ہی اوپر
اسی نے تو ہمت ہماری بڑھائی

محبت کی راہیں اگرچہ کٹھن ہیں
ملے ان میں راحت چھپی ہے بڑائی

تیرے درد سے ہے جو نسبت ہماری
تو راحت بہت ہم نے اس سے ہی پائی

رہا پاس کوئی نہ تیرے سوا ہی
جو ہم نے ہی اب دوری سب سے بنائی

ملے کامیابی اسے دو جہاں میں
جسے خاکدر کی تیرے راس آئی

تیری یاد سے ہو جو غافل جہاں میں
تو شامت سمجھ لو اسی کی ہی آئی

جہاں میں یہی اثرنے توہے سیکھا
کریں اپنے دل کی ہمیشہ صفائی

Rate it:
Views: 151
18 Jul, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets