کبھی سوچا نہ تھا وہ ایسے چلا جائے گا
لاکھ بھیجیں گے سندیسے وہ نہیں آئے گا
دل کی دنیا ہوئی ویران بہاریں بھی گئیں
کیوں یہاں پھول کھلیں کون یہاں آئے گا
تم نظر آئے ہو تاروں کے دھندلکے میں مجھے
یہ تو ایک خواب پل بھر میں بکھر جائے گا
جب سراپا تیرا ان آنکھوں میں لہرائے گا
دل بیتاب محبت کی سزا پائے گا