کبھی کبھی دل کرتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکبھی کبھی دل کرتا ہے یونہی چپ چپ رہنے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے یونہی کچھ نہ کہنے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے سب سے چھپ کر رہنے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے بس اپنے آپ میں رہنے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے ہنستے ہوئے رو دینے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے روتے روتے ہنس دینے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے سب سے سب کچھ کہہ جائیں
کبھی کبھی دل کرتا ہے خاموشی سے سب سہنے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے یونہی چپ چپ رہنے کو
کبھی کبھی دل کرتا ہے یونہی کچھ نہ کہنے کو
More General Poetry






