کبھی کبھی ہر ایک لمحہ راس ہوتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکبھی کبھی ہر ایک لمحہ راس ہوتا ہے
کبھی کبھی ہمارا دل بہت اداس ہوتا ہے
عجیب کشمکش میں زیست کا سفر ٹھہرا
کبھی شاداں کبھی محصورِ یاس ہوتا ہے
“نہ جانے کون دعاؤں میں یاد رکھتا ہے“
بکھرنے لگتی ہوں کوئی آس پاس ہوتا ہے
کوئی تنہائیوں میں بھی کبھی اکیلا نہیں
وہ ایک یکتا ہر کسی کے پاس ہوتا ہے
مجھے بھی عظمٰی اکیلے میں ایسا لگتا ہے
کہ جیسے کوئی میرے آس پاس ہوتا ہے
More Sad Poetry






