کتابِ عمر کا اِک اور باب ختم ہوا
شباب ختم ہوا اِک عذاب ختم ہوا
ہوئی نجات سَفر مِیں فریبِ صحرا سے
سراب ختم ہوا اِضطراب ختم ہوا
فراغِ کوہ و بیاباں ہے اور شامِ سکوں
صعوبتِ غمِ دُنیا کا خواب ختم ہوا
جواب دِہ نہ رہا میں کِسی کے آگے " منیر
وہ اِک سوال اور اُس کا جواب ختم ہوا