کتنی حسین شام ہے چل میکدے چلیں

Poet: Yaseen Shahi By: Yaseen Shahi, Islamabad

کتنی حسین شام ہے چل میکدے چلیں
کچھ دل بھی تشنہ کام ہے چل میکدے چلیں

گر طور پہ کلام ہے تو دید ہے محال
دونوں کا اہتمام ہے چل میکدے چلیں

اذن دخول نہ ملا مسجد میں رند کو
مندر میں بھی تو رام ہے چل میکدے چلیں

ساغر سبو صراحی و بادہ و جام و مے
ساقی کا اہتمام ہے چل میکدے چلیں

ہر کوئی گھونٹ گھونٹ کو ترسا رہا ہے کیوں
یا کربلاے عام ہے چل میکدے چلیں

سب کچھ سہی مگر یہاں ملتی نہیں شراب
یہ بھی کوئی مقام ہے چل میکدے چلیں

سچ ہے تمہارے ہاتھ میں اے شاہی یہ قلم
تلوار بے نیام ہے چل میکدے چلیں

Rate it:
Views: 684
21 Dec, 2010