کتنی خوش فہمی ہے

Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara

 کتنی خوش فہمی ہے وہ مجھے بلانے آئے گا
وہ میرا دوست ہے مجھ کو منانے آئے گا

بھول جاوں گا میں سارے غم حیات کے
میرے زخموں پر جب وہ مرہم لگانے آئے گا

میں اسے اپنی بیتابیوں کے سناوں گا قصے
جب وہ سبب اپنی اداسیوں کے بتانے آئے گا

ٹوٹ چکا آئینہ دل خود کو سنبھالنے کی کوشش میں
ان کرچیوں کو جانے کب وہ اٹھانے آئے گا

شاید یہ حسرت ہی رہے میرے دل میں واجد
کہ پرانی رنجشوں کو کبھی وہ بھلانے آئے گا

Rate it:
Views: 868
13 Nov, 2013