کتنی خوشیاں دل نے دیکھیں

Poet: UA By: UA, Lahore

کتنی خوشیاں دل نے دیکھیں
کتنے دکھ دل سہہ گیا
آتے جاتے سرگوشی میں
کوئی مجھ سے کہہ گیا
خوشیوں کے دن بیت گئے
دکھ بھی اشکوں میں بہہ گیا
آنکھیں مسکرائی تھیں کب
دل کب دکھ سے ڈھے گیا
ہنستے گاتے، اشک بہاتے
زندگی کا کتنا حصہ گذرا گیا
اور کتنا حصہ رہ گیا
آتے جاتے سرگوشی میں
کوئی مجھ سے کہہ گیا
کتنی خوشیاں دل نے دیکھیں
کتنے دکھ دل سہہ گیا

Rate it:
Views: 369
16 Jul, 2015