کتنی میٹھی زبان ہے اردو
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow کتنی میٹھی زبان ہے اردو 
 شان ہندوستان ہے اردو
 
 اس میں بو ہر زباں کے پھولوں کی 
 اک حسیں گلستان ہے اردو
 
 پیار کی بولی پیار کی بھاشا
 عاشقوں کی زبان ہے اردو
 
 بات محبوب سے غزل میں کریں 
 شاعروں کی تو جان ہے اردو
 
 جو بھی سن لے کھنچا چلا آئے 
 ایسی دلکش اذان ہے اردو
 
 میرے منھ سے بھی پھول جھڑتے ہیں
 کیونکہ میری زبان ہے اردو
 
 بڑھتے رہئے حسن ملا کے قد م 
 پیارکا کاروان ہے اردو
More General Poetry






