کتنی ھشیاری سے کام چلایا ھے

Poet: سیّد خرم شہزاد By: سیّد خرم شہزاد, jhelum

کتنی ھشیاری سے کام چلایا ھے
میں نےبیکاری سے کام چلایا ھے

کیا بتلاؤں کیسے زندگی گزریی ھے
اک اس کی یار ی سے کام چلایا ھے

سھل نھیں ھو سکتا یعنی کام کوئی
سو اب دشواری سےکام چلایا ھے

نیندبھی اچھی وقت گزاری ھے لیکن
ھم نے بیداری سے کام چلایا ھے

تاروں کو حیرت سے دیکھوخرم شاۃ
کس نے فنکاری سے کام چلایا ھے

Rate it:
Views: 398
29 Jun, 2014